سانحہ 9 مئی،خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا

ہفتہ 11 مئی 2024 15:10

سانحہ 9 مئی،خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ 9 مئی کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی ، خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 11 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔کیس میں ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوچکے ہیں ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا آرڈر غیر قانونی طوردیا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں