عوام کا تحفظ و قانون کی پاسداری محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے، ہرافسر وجوان محنت اور لگن سے عوامی خدمت کو یقینی بنائے،کیپٹل سٹی پولیس لاہور

ہفتہ 11 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سول لائنز اورسٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام اور کرائم کنٹرول اہم مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔سی سی پی او لاہورنے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے ذریعے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے موبائل سنیچرز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی معاونت سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی، چوری اورراہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی وپیشہ ور مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے لاہورپولیس کے تمام یونٹس کوآپس میں انفارمیشن شیئرنگ اور بہترین کوآرڈنیشن قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھرپوراستفادہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات، ناجائز اسلحہ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ اور قانون کی پاسداری محکمہ پولیس کی اصل ذمہ داری ہے، محکمہ پولیس کا ہرافسر وجوان محنت اور لگن سے عوامی خدمت کو یقینی بنائے۔اجلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران،ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انویسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، سول لائنزاورسٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انویسٹی گیشن)نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں