sعوامی مینڈیٹ کوروند کرمن پسندافرادکوجتوایاگیا: جے یو آئی

ةبر سراقتدار طبقہ کسی صور ت عوامی نمائندگی کاحق نہیں رکھتا ہے مینڈیٹ چور حکومت اقتدار چھوڑ دے ۵اسٹیبلشمنٹ کے کند ھو ں پر بیٹھ کر ایوانوں میں جانیوالو ں کے پا س عوام کی فلاح وبہبود کا کو ئی منصو بہ نہیں

اتوار 12 مئی 2024 17:15

×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہعوامی مینڈیٹ کوروند کرمن پسندافرادکوجتوایاگیا،بر سراقتدار طبقہ کسی صور ت عوامی نمائندگی کاحق نہیں رکھتا ہے مینڈیٹ چور حکومت اقتدار چھوڑ دے،اسٹیبلشمنٹ کے کند ھو ں پر بیٹھ کر ایوانوں میں جانیوالو ں کے پا س عوام کی فلاح وبہبود کا کو ئی منصو بہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں جمہوریت کی بحالی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، قوموں کی برابری اہم قومی معاملات ہیں جن پر قومی و سیاسی و جمہوری قوتوں کو یکجا ہوکر ملک میں شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد اور انتخابی عمل میں مداخلت کے خلاف متحد ہوکر سیاسی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں