طالبات اور اساتذہ کا ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ

اتوار 12 مئی 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں سٹینڈرڈ کالج آف انسٹی ٹیوشنز' اقبال ٹائون' لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون' لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے لاہور پبلک ہائی سکول' گلشن راوی' لاہور' گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول' ٹائون شپ' لاہور اور آفاق پبلک سکول' عدالت شاہ روڈ' چوہنگ' لاہور لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد209تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں