وزیر اعلیٰ کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر ، شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

اتوار 26 مئی 2024 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ نے ملک پر جان نچھاور کی۔ہمارے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ جان کی پروا کیے بغیر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا، شہدا کیجذبے کو سلام پیش کرتی ہوں-انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی، پاک فوج ہمارا فخر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں