ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پاکپتن سے اغواء ہونے والے خواجہ سراں کو بازیاب کروا دیا

پیر 13 مئی 2024 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) خواجہ سرائوں کو اغوا و تشدد کا نشانہ بنانیوالے اوباش پولیس کے شکنجے میں آگئے ، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پاکپتن سے اغواء ہونے والے خواجہ سراں کو بازیاب کروا دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیف سٹیزکے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر خواجہ سرائوں کو اغواء کرنے اور تشدد کی کال موصول ہوئی ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرائوں کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروایا ،پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے 4300سے زائد کیسز میں خواتین کو پولیس مدد فراہم کرچکا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن مظلوم طبقے، خواتین، بچے اور ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں