پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق

پیر 13 مئی 2024 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1424ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 741افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔802معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 820ڈرائیوز57کم عمرڈرائیور، 574مسافراور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ287ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت317متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 98حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان92حادثات میں 96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1556متاثرین میں 1209مرد اور347خواتین شامل ہیں ۔ ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1273موٹرسائیکل،96آٹورکشے،127کاریں،22وین16مسافر بسیں،34ٹرک اور124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں