پنجاب بھرمیں 1424ٹریفک حادثات میں13افراد جاں بحق1543زخمی ہوئے

پیر 13 مئی 2024 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1424ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں741افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔802معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں820ڈرائیوز57کم عمرڈرائیور، 574مسافراور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ287ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت317متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 98حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان92حادثات میں96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1556متاثرین میں 1209مرد اور347خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں284افراد کی اوسط عمر18سال سے کم817افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ455زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1273موٹرسائیکلز،96آٹورکشے،127کاریں،22وین16مسافر بسیں،34ٹرک اور124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں