دھرمپورہ ، جیا بگا نہر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

جیا بگا نہر سے برآمد ہونے والی تشدد زدہ بوسیدہ لاش کی شناخت نہ ہو سکی

پیر 13 مئی 2024 17:46

لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) دھرمپورہ اور جیا بگا نہر سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جیا بگا نہر سے برآمد ہونے والی تشدد زدہ بوسیدہ لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی۔ریس کورس کی حدود میں مال روڈ نہر سے رکشہ ڈرائیور نوجوان لاش کی برآمد ہوئی ہے ۔21 سالہ نوجوان کی شناخت نعمان ولد ارشد کے نام سے ہوئی جومومن پورہ لاہور کا رہائشی تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں