16 مئی کو مسجد شہداتا وزیر اعلی ہاوس عظیم الشان ’’حق دو کسان‘‘ مارچ ہوگا

پیر 13 مئی 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت مافیاز کی جیبیں بھرنے کیلئے کسانوں کا استحصال کررہی ہے۔ نااہل حکومت نے گندم خریدنے سے انکار کرکے مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جبکہ کسانوں کومافیا زکے رحم کرم چھوڑ دیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ گندم امپورٹ اسیکنڈل کے قومی مجرم وزارتوں اور مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

گندم امپورٹ اسیکنڈل میںملوث افراد کونشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔ پنجاب حکومت سے ہمارا مطالبہ کہ کسانوں سے فوری طور پر مناسب قیمت پر گندم خریدنا شروع کی جائے۔ کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ جماعت اسلامی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کسانوں کے کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے 16 مئی، بروز جمعرات، بوقت دوپہر 2 بجے مسجد شہدا ء تا وزیر اعلی ہائوس تک عظیم الشان ’’حق دو کسان‘‘ مارچ ہوگا۔

(جاری ہے)

مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ مارچ میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین سمیت بڑی تعداد میں کسان شریک ہوں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حق دو کسان مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حق دو کسان مارچ کی جملہ انتظامات تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔امراء اضلاع کو زونز کی سطح پر تیاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں گئیں۔ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے ذمہ داران کی جانب سے تمام توانائی صرف کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں