وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے پنجاب کے پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹس سٹی کے قیام کی منظوری دیدی

پیر 13 مئی 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔منسٹر انڈسٹری چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹس سٹی میں تمام سہولیات میسر ہونگی۔

گا رمنٹس سٹی میں بڑی ایپیرل انڈسٹریز سے اظہار دلچسپی طلب کرنے کی ہدایت کی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گارمنٹس سٹی میں شیڈ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

گارمنٹس سٹی میں ویونگ،ڈائینگ اور دیگر متعلقہ یونٹ قائم ہونگے۔ گارمنٹس سٹی میں گرین انرجی /سولر انرجی سسٹم قائم کئے جائیں گے۔ پہلے گارمنٹس سٹی پائلٹ پراجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹس سٹی قائم ہونگے۔

مریم نواز نے گارمنٹس انڈسٹری کیلئے ورکرز کی ٹیکنکل ٹریننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، کمشنر ،پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں