ادارے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں،گلی محلوں پر کھڑا پانی اور ابلتے گٹروں کو دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے،وزیراعلی پنجاب

پیر 13 مئی 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں،ٹوٹی گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں کو دیکھنا تکلیف دہ امر ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ڈرینج وسیوریج سسٹم، گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ بھی دی گئی-انہوں نے کہاکہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔

شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واسا، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔اس موقع پرسینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنراور ڈی جی ایل ڈی اے و دیگر موجود تھے-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں