آئی جی پنجاب نے 33سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی، نوٹیفکیشن جاری

پیر 13 مئی 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 33سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج بروز پیر کو سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹIIلیاقت علی ملک،اے آئی جی لیگل سمیت سینئر افسران نے اجلاس نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 33سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں راولپنڈی کے 16، ملتان5، ساہیوال 5،گوجرانوالہ 3، فیصل آباد 2اور ڈی جی خان کے2سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں