pپنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثا ت میں 741 افراد شدید زخمی

منگل 14 مئی 2024 03:35

ي*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1424 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 741 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 802 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 820 ڈرائیوز 57کم عمرڈرائیور، 574 مسافراور162 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ287 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت317متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 98 حادثات میں 98 متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان 92 حا دثات میں 96 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1556 متاثرین میں 1209 مرد اور 347 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 284 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 817 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 455 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1273 موٹرسائیکلز، 96 آٹورکشے، 127 کاریں، 22 وین 16 مسافر بسیں، 34 ٹرک اور 124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں