ظل شاہ قتل کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

منگل 14 مئی 2024 14:23

ظل شاہ قتل کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظوری کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا ہے، سابق وفاقی وزیر نے ریاست کو بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا ہے۔جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ فواد چودھری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہی ۔جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں