سوئی ناردرن کاگیس چوری کے خلاف کریک ڈائون ،گیس کنکشن منقطع،جرمانے عائد

منگل 14 مئی 2024 16:50

سوئی ناردرن کاگیس چوری کے خلاف کریک ڈائون ،گیس کنکشن منقطع،جرمانے عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 92 گیس کنکشن منقطع کردیئے جبکہ 22 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر05 گیس کنکشن منقطع کیے،ملتان کی ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر05 گیس کنکشن منقطع کئے،سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال،غیر قانونی کنکشن پر70 گیس کنکشن منقطع کئے اور19 لاکھ30 ہزارکے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

بہالپور میں ٹیم نے2 لاکھ20 ہزار کے جرمانے عائد کئے،راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر1 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4 گیس کنکشن منقطع کئے گئے،30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے اور ایک ایف آئی آر درج کی گئی،گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر5 گیس کنکشن منقطع کئے گئے اور40 ہزار کے جرمانے بھی عائدکئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں