نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔وفد کو چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر اور آپریشن کمانڈر نے ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ آپریشن کمانڈر محمد شفیق احمد نے سیف سٹی کے مختلف شعبہ جا ت کا دورہ کروایا ، وفد کو پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن ،ایمرجنسی 15کال سنٹر کا دورہ کروایا گیا۔

وفد کو ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولیات بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد کو 15کال، ویڈیو کال فیچر اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ورچوئل پولیس سے رابطہ کرنے بارے بھی بتایا گیا۔ افسران کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی 15 پینک بٹن بارے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں سمارٹ سٹی پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سیف سٹی 100پوائنٹس پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کر رہی ہے جس کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے،پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کو ساڑھے چار لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کرچکی ہیں۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ سیف سٹی کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ٹریفک مینج کرنا بہت عمدہ اقدام ہے، خواتین کے مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے 15کال سسٹم کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد حل کرنا خوش آئند ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں