الیکٹرانک ووٹنگ کو متعارف کرانے کیلئے دائردرخواست پرعائد اعتراض ختم

منگل 14 مئی 2024 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ کو متعارف کرانے کیلئے دائر درخواست پر عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ساتھ بھارتی عدالتوں کے مصدقہ نقول نہ لگانے اعتراض لگایا تھا ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں، الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے فارم 45 اور 47 سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں