پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 92گیس کنکشنزمنقطع، 22 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

منگل 14 مئی 2024 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 92گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 22لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05،ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 05، سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 70گیس کنکشنزمنقطع کیے اور 19لاکھ 30ہزارکے جرمانے عائد کیے ، بہالپور میں ٹیم نے 2لاکھ 20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔

راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 70ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشنزمنقطع 30ہزار کے جرمانے اور ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ، گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں