سرکاری سکولوں کی سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کل ہونگے

منگل 14 مئی 2024 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) لاہور سمیت پنجاب کے 48 ہزار سرکاری سکولوں کی سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کل مورخہ 16مئی کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

تمام سکولوں کے الیکشن کمیشن نے انتحابات کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ہر سکول میں الیکشن کمیشن کے فرائض سکول ہیڈ اور سینئر استاد ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سکولوں کے طلباء و طالبات سٹوڈنٹس کونسل کے صدر، نائب صدر جنرل سیکرٹری اور خزانچی کی نشستوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں