حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کرداراداکرے :قاری اعظم حسین

منگل 14 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہحکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کرداراداکرے، گندم ،میدہ اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ ہوسکی،ضلعی انتظامیہ مرغی اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کے لئے اپنا کردار اد اکرے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بیکری مالکان اور دکانداروں نے ڈبل روٹی ، رس، بسکٹ اور دیگر اشیا کی فروخت پرانے ریٹس پر جاری رکھتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لونا شروع کر رکھا ہے، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہوسکے کیونکہ کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ روٹی ، گوشت ، مرغی، سبزیوں کی قیمتوں میں اس تناسب سے کمی نہیں ہوئی جس تناسب سے مہنگائی بڑھی تھی اب مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی ہے لیکن گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بیکری آئٹم میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ بیکریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے شہریوں کو خود ساختہ مسلط کردہ مہنگائی کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے ان کی قیمتیں کم کروائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں