سپیکر پنجاب اسمبلی سے کسان وفد کی ملاقات، گندم کے معاملے پر تبادلہ خیال

منگل 14 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے پاکستان کسان لیبر پارٹی اور آل پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی ہے۔کسان لیبرپارٹی کی قیادت چیئرمین مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ جبکہ آل پاکستان کسان اتحاد کی قیادت ظفر عباس لک نے کی، ملاقات میں کسانوں کے مسائل اور گندم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ نے کسانوں کے حق میں قرارداد لانے اور کسانوں کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا، چیئرمین کسان لیبر پارٹی نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو کسانوں کیساتھ ملکر چارٹر آف ڈیمانڈ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کسان لیبرپارٹی اور آل پاکستان کسان اتحاد کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبائی سطح پر (ن) لیگ کسانوں کو ساتھ لیکر چلے گی۔مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گندم کی خریداری نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پر کسان سخت پریشان ہیں، امید ہے وزیراعلی پنجاب کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں