گرمی، ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے قیدیوں کیلئے جیلوں میں انتظامات بہتر کرنے کا فیصلہ

منگل 14 مئی 2024 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے قیدیوں کے لئے جیلوں میں انتظامات بہتر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اسیران کے لئے پنجاب کی جیلوں میں واٹر کولر، چلر، کچی لسی اور لیمن پانی کا انتظام کرنے کی ہدایت کردی گئی، آئی جی جیل خانہ جات نے تمام سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کی جائے، جیل رولز 977کو مدنظر رکھتے ہوئے اسیران کو دن میں زیادہ سے زیادہ نہانے کی ہدایات کر دی گئی، ہر جیل میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔مراسلہ میں کہا گیا کہ ہیٹ سٹروک روم میں آئس باکس اور آئس ہمہ وقت مناسب ہونی چاہئے، بچوں اور خواتین کے لئے کچی لسی، لیمن پانی کا انتظام ہونا چاہئے، جیلوں میں صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کیا جائے، یہ ساری ہدایات 31 اگست تک نافذالعمل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں