حکومت کسانوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے‘ضیاء الدین انصاری

منگل 14 مئی 2024 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسانوں کو ان کاحق دلوانے کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے، جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، پنجاب بھر میںکسانوں کی جمع پونجی گندم کے شکل میں کھیتوں میں خراب ہورہی ہے جو حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 16 مئی کو مسجد شہداتا وزیر اعلی ہاوس تک ’’ حق دو کسان‘‘مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیل ئے بردار تنظیمات کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، صدرکسان بورڈ پنجاب رشید مہنالہ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان اورجمعیت اتحاد العلماء، تحریک محنت، نیشنل لبیر فیڈریشن، جمعیت طلبہ عریبہ، اسلامی جمعیت طلبہ، پبلک سیکرٹریٹ لاہور کے سربرہان و ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہحکومت کسانوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ 16 مئی کوو زریر اعلی ہاوس کے باہر بڑے احتجاج میں جماعت اسلامی کی بردار تنظیمات سمیت طلبہ اور وکلا ء ’’حق دو کسان ‘‘مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہم وطنوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسان کا ساتھ دیں ورنہ کل گندم کے دانے دانے کو ترس جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں