سوشل میڈیا پرنیٹ میٹرنگ کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ترجمان لیسکو

اگر کوئی پرائیویٹ کمپنی اضافی چارجز وصول کر رہی ہے تو اس کا لیسکو سے کوئی تعلق نہیں‘وضاحت

بدھ 15 مئی 2024 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پرنیٹ میٹرنگ کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اگر کوئی پرائیویٹ کمپنی اضافی چارجز وصول کر رہی ہے تو اس کا لیسکو سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق نیٹ میٹر لگوانے کا طریقہ کار نہایت سادہ اور شفاف ہے،نیٹ میٹرلگوانے کے عمل میں کرپشن کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے،لیسکو نیٹ میٹر کے حوالے سے صرف این او سی جاری کرتا ہے،صارفین نیٹ میٹر کسی بھی منظور شدہ کمپنی سے خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ لیسکو نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے انسٹالیشن چارجز، نام کی تبدیلی اور ایکسٹینشن آف لوڈ کے علاوہ کوئی فیس وصول نہیں کرتا، گھریلو صارفین کے لیے نام کی تبدیلی اور ایکسٹینشن آف لوڈ کے چارجرز1220روپے فی کلو واٹ ہیں، کمرشل صارفین کے لیے نام کی تبدیلی اور ایکسٹینشن آف لوڈ کے چارجرز1810روپے فی کلو واٹ ہیں، 5سے 25کے وی کے کنکشن کے لیے نیپرا لائسنس کی ضرورت نہیں ہے۔ترجمان لیسکو نے کہا کہ * 25کے وی تک کے کنکشن کیلئے متعلقہ سب ڈویژن یا ڈویژن میں درخواست دی جاسکتی ہے، کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ایس ای سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں