آئی جی پنجاب کی زیر صدارت گوجرانوالہ اور راولپنڈی ریجنز کی کرائم میٹنگ

پنجاب پولیس کو لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، دہشت گردی سمیت کثیر الجہت چیلنجز کا سامنا ہے‘آئی جی پنجاب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہریوں کی داد رسی مزید بہتر بنانے کا حکم

بدھ 15 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، دہشت گردی سمیت کثیر الجہت چیلنجز کا سامنا ہے، انویسٹی گیشن کیسز کو فوری چالان، مقدمات یکسو کرکے مظلوم کو انصاف فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین، بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم میں وزیر اعلی پنجاب کے ریڈ لائن ویژن کے تحت کیسز میں زیرو ٹالرنس ہے ، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف ترجیحی کاروائیاں جاری ہیں ، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم کے زیر تفتیش کیسز کو حل کرنے کے لئے انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ سے استفادہ کریں،، آئی جی پنجاب نے 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہریوں کی داد رسی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جرائم برخلاف پراپرٹی کی ایف آئی آرز ہر صورت درج ہوں، کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب بھر میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق مزید افسران و اہلکاروں کو ترقیاں ملیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کریں، ظلم کے خلاف جذبہ جہاد سے کام کریں، کمیونٹی پولیسنگ کے پراجیکٹ تحفظ مراکز کے ذریعے بے گھر بچوں، خواتین، ٹرانسجینڈرز، معذور افراد کو سماجی تحفظ فراہم کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس، والنٹیرز ان پولیس کمیونٹی پولیسنگ پروگرامز کو کامیابی سے آگے بڑھائیں۔

یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں گوجرانوالہ اور راولپنڈی ریجنز کی کرائم میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔میٹنگ میں آر پی او راولپنڈی، آر پی او گوجرانوالہ، متعلقہ سی پی اوز، ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول کے حوالے سے دونوں ریجن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

آئی جی پنجاب نے رابری، ڈکیتی، مرڈر کے بیشتر کیسز حل کرنے پر گوجرانوالہ ریجن کی کارکردگی کو سراہا،آئی جی پنجاب نے زیر تفتیش کیسز میں تکمیل چالان اور پینڈنگ روڈز کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ اظہر اکرم، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت، اے آئی جی مانیٹرنگ طارق محبوب سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں