لوکل گورنمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

بدھ 15 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے ۔ڈپٹی سی او گلبرگ زون رانا غلام دستگیر کا تبادلہ سی او ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال تعینات ،سی او میونسپل کمیٹی لاڈے والہ گوجرانوالہ سے قلعہ دیدار سنگھ کا چارج واپس لے لیا گیا۔عامر لال اکایونٹنٹ میونسپل کمیٹی حسن ابدال کو اکانٹنٹ میونسپل کمیٹی ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا۔

غلام محمود بٹ اکانٹنٹ میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کو اکانٹنٹ میونسپل کمیٹی حسن ابدال ٹرانسفر کر دیا گیا۔ایم او فنانس حافظ مسعود جیلانی میونسپل کمیٹی کمالیہ کو ایم او فنانس جھنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ایم او پی میونسپل کمیٹی کھاریاں فاطمہ مسعود کو ڈی او پلاننگ گجرات ،ثنااللہ بٹ کو سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ محمد ارشد غفور کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم،سی او میونسپل کمیٹی ملتان فرمائش علی کا تبادلہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔

سی او میونسپل کمیٹی بھیرا انیس عباس کو سی او میونسپل تلاگنگ،خالد محمود کو سی او میونسپل کمیٹی بہاولنگر، محمد فیاض کو سی او میونسپل کمیٹی پاکستان،ظاہر حفیظ کو بلڈنگ آفیسر کلر کہار جبکہ سلمان شہباز کو بلڈنگ انسپکٹرز حسن اقبال تعینات کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں