لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ پی پی 133ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

بدھ 15 مئی 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ پی پی 133ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں عدالت نے بدھ کو فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھادرخواست میں موقف تھا کہ فارم 45کے مطابق 35 سو سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں