گورنر پنجاب کی سڑک حادثے میں جاں بحق اصغر علی عرف نونی مہر کے گھر آمد، اظہار تعزیت کیا

بدھ 15 مئی 2024 21:50

ٌ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) گورنر پنجاب کی سڑک حادثے میں جاں بحق پیپلز یوتھ لاہور اربن کے جنرل سیکرٹری اصغر علی عرف نونی مہر کے گھر آمد،پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور ایم پی اے نیلم جبار بھی ہمراہ تھے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مرحوم کی والدہ اور بیوہ کل علاوہ بھائی اکمل مہر اور اور مہر اجمل سے بھی دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ نونی مہر جیسے نوجوان کارکن کی وفات پارٹی کا نقصان ہے۔مرحوم کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین،متاثرہ خاندان کیلیے جو بھی ممکن ہوا،کرینگے۔تعزیٹ کرنیوالوں میں احسن رضوی،ذیشان شامی،نسیم صابر،یاسر بارا،حافظ احمد، مدثر شاکر،بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں