ٌزنابالدھوکہ کا مقدمہ: ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کو 22مئی کو جواب جمع کروانے کا حکم

بدھ 15 مئی 2024 21:50

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) لاہور سیشن عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل زنابالدھوکہ کے مقدمے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 22مئی کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد آصف نے ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل کی سابقہ اہلیہ عنبرین کی درخواست پر سماعت کی ،،،عنبرین سردار کی جانب سے سینئیر قانون دان میاں داؤد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نورالامین مینگل نے دو سال خود کو دھوکے سے شوہر ظاہر کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

(جاری ہے)

بیٹی کی پیدائش کے بعد ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا رہا ،،،تاہم استدعا کی گئی کہ مقدمہ درج ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل کے خلاف زنا بالدھوکہ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،،،عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس اور نورالامین مینگل کو 22مئی کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں