گورنر پنجاب کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق پیپلز پارٹی کے کارکن اصغر علی کے گھر آمد،اہل خانہ سےاظہارتعزیت

بدھ 15 مئی 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سڑک حادثے میں جاں بحق پیپلز یوتھ لاہور اربن کے جنرل سیکرٹری اصغر علی عرف نونی مہر کے گھرگئے۔پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور ایم پی اے نیلم جبار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے مرحوم کی والدہ اور بیوہ کے علاوہ بھائی اکمل مہر اور اور اجمل مہرسے بھی دلی دکھ افسوس اور غم کا اظہار کیا۔

اس موقع پرگورنر پنجاب نے کہا کہ نونی مہر جیسے نوجوان کارکن کی وفات پارٹی کابہت بڑانقصان ہے۔مرحوم کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کیلئے جو کچھ بھی ممکن ہواکرینگے۔تعزیٹ کرنیوالوں میں احسن رضوی،ذیشان شامی،نسیم صابر،یاسر بارا،حافظ احمد اورمدثر شاکربھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں