Gمئی اور جون میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری مئی اور جون میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی گئی۔انتباہ میں کہا گیا ہے کہ 15سے 30مئی کے دوران درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث رواں ماہ 2ہیٹ ویو آنے کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے اور این سی او سی کے مطابق ہیٹ ویو کا پہلا سپیل 2سے 3دنوں اور دوسرا 4سے 5دنوں پر محیط ہو گا، جون کے پہلے 10دنوں میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے سے ہیٹ ویو کا تیسرا سپیل بھی آئے گا جو 3سے 5دنوں پر محیط ہو گا۔ہیٹ ویو سے سندھ کے اضلاع عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹندوالہ یار، مٹیار ی اور سانگھڑ جبکہ پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں