الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی پنجاب کے قومی و صوبائی کے کئی حلقوں کے ناکام امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت

جمعرات 16 مئی 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کے قومی و صوبائی حلقوں کے حوالے سے ناکام امیدواروں کی درخواستوں پر کاروائی کی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 125 سے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔

جمعرات کو سماعت پر درخواست گزار اور وکیل کوئی پیش نہ ہوا۔دوسری طرف اسی الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی168 لاہور سے صوبائی وزیر فیصل ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نا کام امیدوار ملک ندیم عباس بارا نے اپیلٹ ٹریبیونل سے رجوع کیا اور فیصل ایوب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی153 لاہور سے صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی،عدالت نے الیکشن کمیشن ،ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق و دیگران سے جواب طلب کرلیا،علاوہ ازیں الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی146 سیالکوٹ الیکشن نتائج کیخلاف پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کی اہلیہ روبا عمر ڈار کی درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی165 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار احمر بھٹی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرلی،عدالت نے الیکشن کمیشن ،ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق و دیگران سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں