پنجاب فوڈ اتھارٹی کسی بھی کاروبار کے خلاف نہیں ہے،محمد عاصم جاوید

جمعرات 16 مئی 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور نائب صدرزین افتخار چوہدری نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کو نافذ کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔

تاہم لائسنسز کے اجرا اور فوڈ انسپکشن کے طریقہ کار کی وجہ سے کاروباری برادری کو مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھانے کی مصنوعات استعمال کے لیے محفوظ بنانے میں مناسب پیکنگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے پیکیجنگ درست لیبلنگ،کیوآر کوڈ،ایکسپائر ڈیٹ اور ٹریس ایبلٹی سے متعلق آگاہی کی ورکشاپس اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کرئے۔

(جاری ہے)

ذکی اعجاز نے کہاکہ پنجاب فوڈاتھارٹی اور کاروباری برادری کے درمیان زیادہ رابطے ہونے چاہیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ پیکیجنگ، لیبلنگ اور کیو ار کوڈکے حوالے سے رولز اور سٹینڈرڈز متعارف کرانے جارہی ہے۔ہماری درخواست ہے کہ ان طریقہ کار اور رہنما اصولوں کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا جائے او ر ان رولز اور سٹینڈرڈز کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنایاجائے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہاکہ پنجاب فوڈ اٹھارتی کسی بھی کاروبار کے خلاف نہیں ہے صرف ملاوٹ کے خلاف ہے۔انڈسٹری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، سازگار ماحول مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جو انڈسٹری اچھا کام کر رہی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں،جن چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے ان میں بزنس کمیونٹی ہمارا ساتھ دے۔لائسنسنگ میں مشاورت کے لئے تیار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں