خیبر پختونخواکے وزرا اپنے صوبے کے عوام کی فکر کریں، عظمی بخاری

جمعہ 17 مئی 2024 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزرا پنجاب کے بجائے اپنے صوبے کے عوام کی فکر کریں،وزیر اعلی مریم نوازکسانوں کیلئے400 ارب کا تاریخی پیکج لے کر آر ہی ہیں۔جمعہ کوخیبر پختونخوا کے وزراکے بیانات پر ردعمل دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پختون خوا ہمیشہ سے ہی پنجاب سے گندم اور آٹا خریدتا آرہا ہے،بس اب فرق یہ ہے کہ پنجاب سے گندم اور آٹا سمگلنگ کی سہولت دستیاب نہیں رہی،مریم نواز نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ مکمل طور پر بند کردی ہے۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ اپنی ضرورت کی گندم پنجاب سے خرید رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے گندم خریدنے کی اجازت نہ ہوتو کے پی کے میں ایک روٹی 50 روپے کی ملے، ہمیں معلوم ہے کہ کے پی کے لوگ کسانوں کے کتنے ہمدرد ہیں ،4 سال تک پنجاب کے عوام نے بزدار گینگ کی شکل میں عذاب بھگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزراپنجاب کی بجائے اپنے صوبے کے عوام کی فکر کریں، وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے کسانوں کے لیے400 ارب کا تاریخی پیکج لے کر آرہی ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور تو اپنے عوام کو400 روپے کا ریلیف دینے کو تیار نہیں ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں