جاتی امراء کی سکیورٹی کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 17 مئی 2024 19:39

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے آئی جی پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ جاتی امراء کی سکیورٹی کے لئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے جاتی امراء کی سکیورٹی میں نقائض دور کرنے کے لئے محکمہ خزانہ سے 14کروڑ 91لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔استدعا ہے کہ تحریک کو باضاطہ دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں