ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21.22فیصد پر آگئی

جمعہ 17 مئی 2024 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی اور اس میں 1.01 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کے بعد ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21.22 فیصد پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں بالترتیب 31اور 22فیصد کی ریکارڈ کمی کی گئی جبکہ ادرک، پیٹرول، آٹا، ڈیزل، چاول، سرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب آلو، بیف، مٹن، انڈے، دال چنا، چکن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی گیا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 16 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں