ملک میں کسان کو بے بس کر کے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، حافط نعیم الرحمان

جمعہ 17 مئی 2024 22:10

ملک میں کسان کو بے بس کر کے زراعت کے شعبے کو نقصان  پہنچایا جا رہا ہے ، حافط نعیم الرحمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں کسان کو بے بس کر کے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ حکمرانوں سے کسانوں کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ۔ کروڑوں کسان ہیں اگر متحد ہو جائیں تو نہ چچا کچھ کرسکتا ہے نہ بھتیجی۔لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے ایوان وزیراعلیٰ تک کسان مارچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کسان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے ، جہاں کسانوں کا 7 استحصال ہو رہا ہے، کسان کو برباد کرکے کبھی خوشحال نہیں ہوسکتے، اس مافیا کے خلاف ایک تحریک چلانے اور اسے تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پربجلی،گیس پیٹرول کے بم گرائے جاتے ہیں، آئی ایم ایف سے بھیک لیتے ہیں، جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑے گی، ان وڈیروں، سرمایہ داروں اور خون چوسنے والوں سے آزادی دلائیں گے، ملک ان جاگیرداروں کے لیے نہیں بنا جو کسانوں کا حق کھاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہمیں یہ بات ہر گز نہٰن بھولنی چاہیے کہ اگر کسان خوشحال ہو گا تو ہماری زراعت ترقی کرے گی اور زراعت ترقی کرے گی تو ملک خوشحال ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں