آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین ،انکے اہلخانہ سے ملاقات، درخواستوں پر ریلیف کے احکامات جاری کئے

جمعہ 17 مئی 2024 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے لاہور پولیس کے سب انسپکٹر غلام محی الدین (مرحوم) کے بیٹے کی جانب سے بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ، ڈرائیور کانسٹیبل ضمیر احمد کی بیٹے کے علاج میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہمی کیلئے بھجوا دی ۔

آئی جی پنجاب کانسٹیبل سلیم احمد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی نصیر احمد مرحوم کی اہلیہ کی جانب سے مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کی ہدایت کی ۔ غازی کانسٹیبل طارق محمود کی غازی میڈل اور تعریفی سند کی درخواست مزید کاروائی کیلئے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی۔

راولپنڈی کے 07 سب انسپکٹرز کی جانب سے محکمانہ پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو میرٹ کے مطابق کاروائی کا حکم دیا۔ اے ایس آئی محمد اسلم کی پیش کردہ درخواست پر ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور کو کاروائی کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر ریلیف فراہم کرکے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے ، سپروائزی افسران ذاتی نگرانی میں ملازمین کو ذاتی و پیشہ ورانہ امو رمیں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں