او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

جمعہ 17 مئی 2024 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ ، گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع کرک نشپا کنواں نمبر 10سے گیس اور خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔پیش رفت کے بعد نئی اضافی پیداوارسے گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔تیل وگیس کی اس اضافی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 3 کروڑ ڈالر سالانہ کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں