وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

جمعہ 17 مئی 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وزیراعلی ٰمریم نوازشریف نے تیل کی قیمتوں میں کمیکے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا اور تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایاجانا چاہیے-ٹرانسپورٹ کے کرائے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام دیگر اشیا کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں -ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5سالہ پلان طلب کر لیا -لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی -وزیر اعلی مریم نوازشریف کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں