نا معلوم افراد پولیس وین پر آتش گیر مواد پھینک کر فرار ،سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

ہفتہ 18 مئی 2024 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) لاہور کے علاقہ ڈیفنس سی میں نا معلوم افراد پولیس وین پر آتش گیر مواد پھینک کر فرار ہو گئے جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی کی گاڑی لہنا سنگھ چوک کے قریب معمول کی گشت پر تھی، پولیس وین پر پیچھے سے آنے والی سفید رنگ کی گاڑی اتش بازی کا مواد پھینکا ، کار میں تین سے چار افراد سوار تھے ۔ پولیس کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں اقدام قتل سمیت سنگین دفعات شامل ہیں ۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزمان گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی ،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں