پنجاب کی جیلوں میں بجلی کی ضروریات کوسولر سے پورا کرنے کا فیصلہ

جیلوں میں سولر کی تنصیب کے لئے 60کروڑ سے زائد کے فنڈز درکار

ہفتہ 18 مئی 2024 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پنجاب کی جیلوں میں بجلی کی ضروریات کوسولر سے پورا کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے سولرسسٹم کی تنصیب کے لئے فنڈزمانگ لئے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل کے مطابق ابتدائی طور پر انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 3جیلوں میں سولرسسٹم کی تنصیب کی جبکہ لاہورکی جیلوں سمیت 39جیلوں میں سولر کی تنصیب کے لئے 60کروڑ سے زائد کے فنڈز درکار ہیں۔میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ تمام جیلوں میں سولرسسٹم پرمنتقلی سے 40سے 50فیصد بلز میں کمی واقع ہوگی، اگلے مالی سال میں فنڈز فراہمی کے لئے سکیم بھجوا دی گئی ہے۔ڈی جی خان، میانوالی ، فیصل آباد میں سولرسسٹم کی تنصیب سے بجلی کے بلز میں 60 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں