این ٹی ڈی سی نے بجلی کی پیداوار اورترسیل کا دس سالہ پلان نیپرا میں جمع کرا دیا

ترسیلی منصوبوں کے لئے 10سال میں 8ارب 70 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے نئے منصوبوں پرلاگت کا تخمینہ ساڑھے 5ارب ڈالر ،قابل تجدید توانائی میں 46فیصد اضافے کا تخمینہ

ہفتہ 18 مئی 2024 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا10سالہ پلان نیپرا میں جمع کرا دیا۔نیپرا نے بجلی کے پیداواری اور ترسیلی پلان پر شراکت داروں سے تجاویز بھی طلب کر لی ہیں۔ بجلی پیداواری پلان 2024سے 2034تک کے لئے بنایاگیا ہے،دستاویزات کے مطابق بجلی پیداواری اور ترسیلی پلان کے لئے سرمایہ کاری کا اربوں ڈالرکا تخمینہ لگایا ہے۔

(جاری ہے)

جاری دستاویزات کے مطابق بجلی ترسیلی منصوبوں کے لئے 10سال میں 8ارب 70 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے،بجلی کے جاری ترسیلی منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ 3ارب 20کروڑ ڈالر ہے۔دستاویزات کے مطابق بجلی کے نئے ترسیلی منصوبوں پرلاگت کا تخمینہ ساڑھے 5ارب ڈالر ہے، 10سال میں قابل تجدید توانائی میں 46فیصد اضافے کا تخمینہ ہے،بجلی پیداواری صلاحیت 42ہزارسی57ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے،بجلی طلب میں اضافہ 3.5سے 6فیصد جی ڈی پی گروتھ پر لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں