نارووال میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی، ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والا گروہ گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پنجاب پولیس نارووال نے اہم کاروائی کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بدسلوکی، ہراسگی اور نازیبا حرکات کرنے والے گروہ کے مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات Never Again مہم کے تحت پولیس ٹیموں کی بروقت کاروائیاں جاری ہیں، نارووال میں تھانہ ندوکے کے علاقہ میں نہر کی پٹری پر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات، بلیک میلنگ اور ویڈیوز بنانے کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی پی او نارووال محمد نوید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ڈی ایس پی صدر نارووال کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

پولیس ٹیم نے تمام شواہد کے بغور جائزے اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے متعدد مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ڈی پی او نارووال نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے، قانون و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں