اسلامپورہ ، شادمان اور نصیر آباد میں تین افراد جاں بحق

شادمان کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) اسلامپورہ ، شادمان اور نصیر آباد میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔اسلامپورہ تاج کمپنی برج کے قریب سے 70 سالہ نامعلوم بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

نصیر آباد کے علاقے میں ماڈل ٹائون کچہری کے قریب سے 25 نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔شادمان کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ،متوفی کی شناخت 50 سالہ عامر مسیح کے نام سے ہوئی جو منشیات کے کیس میں قید تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی رضا کاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں