دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہی: سردار سلیم حیدر خان

اتوار 19 مئی 2024 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) چانسلر/گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے اٹک کیمپس کے بارے میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے اٹک کیمپس کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

گورنر پنجاب نے اٹک کیمپس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اٹک کیمپس پراجیکٹ کو کم سے کم وقت میں فعال کیا جائے تاکہ اٹک اور نواحی علاقوں کے مکینوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا کلیدی کردار ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی ممبران جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے اور دس دن کے اندر رپورٹ پیش کریں گے تاکہ اٹک کیمپس کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ ائیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر محمد نعیم، سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کیپٹن وقاص، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری زراعت ڈاکٹر ظہیر احمد نے شرکت کی۔ ماہرین تعلیم۔ عبدالرحمن شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز طارق محمود اور اٹک سے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں