غ*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: ڈرگ فری پنجاب مہم پر کریک ڈاون جاری

ؤگزشتہ روز صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 307 چھاپے۔ 140 مقدمات درج، 144 ملزمان گرفتار

اتوار 19 مئی 2024 19:55

W لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈاون جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 307 چھاپے مارے ، مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 140 مقدمات درج کرتے ہوئے 144 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، منشیات فروشوں کے قبضے سے 54 کلو گرام چرس، 290 گرام آئس اور 1683 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم میں اب تک صوبہ بھر میں 23910 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 11137 ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 11860 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے 7290 کلو گرام چرس، 120 کلو گرام ہیروئن، 250 کلو گرام افیون ،37 کلو 290 گرام آئس ، 142549 لٹر شراب بر آمد کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اے این ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کیلئے کوارڈینیشن کو مزید موثر بنایا جائے اور کارروائی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں