آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، درخواستوں پر فوری ریلیف کے احکامات جاری

پیر 20 مئی 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل ذکا اللہ (مرحوم) کی بیٹی صبا شہزادی کی بطور جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت دی، انسپکٹر (ریٹائرڈ) مہر مانک کے بیٹے کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا،ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد شاہد حمید (مرحوم) کے بیٹے جواد کی فیملی کلیم پر بطور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل رضوان اشرف کی سرکاری کوارٹر فراہمی کی درخواست سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شعیب انور (مرحوم) کے بیٹے کی بطور کانسٹیبل ڈرائیور بھرتی کی درخواست ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔سی پی او آفس ملتان کے اسسٹنٹ عطا محمد کی بیٹی کی میڈیکل تعلیمی اخراجات میں معاونت کہ درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی، سب انسپکٹر محمد شریف کی محکمانہ پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ کانسٹیبل شہباز احمد کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی بطور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست پر میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے پولیس ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں