پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) ہیڈ کوارٹرز نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پیر 20 مئی 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں محفوظ شاہرات محفوظ عوامویژن کے تحت صوبے کی تمام شاہرات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام، قوانین کی پاسداری اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اورجرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) ہیڈ کوارٹرز نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران پی ایچ پی ٹیموں نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 8 لاکھ، 31 ہزار، 8 سو 49 افراد کو چیک کیا،دورانِ چیکنگ 110 اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 4 لاکھ 32 ہزار6 سو 28 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران67 چوری شدہ گاڑیاں ،موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 63 ہزار 6 سو 21 ای چالان کیے گئے، ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 30 ہزار 8 سو 70 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کیے گئے اورجرمانے کی مد میں 26 ملین کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 284 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 3496 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 18 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، 69 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہا کو بہتر بنایا گیا، 2262 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔

پولیس خدمت مراکز پر 1412 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 19 مقدمات درج کروائے گئے۔ منشیات فروشوں سے 378 لیٹر شراب، 53200گرام چرس اور 2200 گرام افیون برآمد کی گئی، 99.8 فیصد شہریوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارکردگی بارے مثبت رائے کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پی ایچ پی کو شاباش، خدمت خلق اور تحفظ کے جذبے سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں